Iqra Aziz

Add To collaction

ہفتہ وار مقابلہ : ( نامحرم کی محبت )

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

موضوع : " نامحرم کی محبت "
از قلم : اقراء عزیز

نامحرم کی محبت انسان کو ذلیل و رسوا کردیتی ہے۔ کیونکہ جو آپ کا محرم بننا چاہے گا وہ خود کو کبھی آپ کے لیے نامحرم نہیں رہنے دے گا۔  پاکیزہ محبت وہی ہوسکتی ہے جس کی منزل نکاح ہو۔
خواہ مرد بوڑھا ہو یا جوان، نا محرم۔۔نا محرم ہوتا ہے۔ اور اگر جب کسی لڑکی کا کسی نامحرم پہ بھروسہ کرنے کا دل کرے تو وہ محض ایک بار اپنے ان محرم رشتوں کو یاد کرلے جو آپ پہ اعتماد کرتے ہیں، جنہیں یہ امید ہوتی ہے کہ آپ انہیں کبھی مایوس نہیں کریں گی۔ اور اگر اس کے بعد بھی آپ کا دل اگر کسی نامحرم پہ بھروسہ کرنے کو چاہے تو سمجھ لیں کہ آپ کا ایمان کمزور ہے۔ پھر بس آپ اللہ سے اپنے لئے استقامت مانگیں۔ بے شک! وہ عطا کرنے والا مہربان ہے۔ 
اگر کوئی لڑکی اپنا ہر عمل صرف اللہ کے لئے کرتی ہے، تو یقیناً اس کا ایمان کمزور نہیں مضبوط ہے۔ اب خواہ وہ عمل حجاب یا پردہ ہو، یا پھر کوئی اور۔ لیکن ایک بات یاد رکھیں جب کوئی لڑکی اللہ سے اپنے حجاب کی حفاظت کا عہد کرتی ہے تو وہ اسے پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔
اس لیے یہ بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ نامحرم کی محبت آپ کے رب کی ناراضگی کا سبب بن سکتی ہے۔  
زندگی میں جب انسان پہ کوئی بڑی مصیبت آتی ہے۔ جیسے کہ سیلاب یا زلزلہ وغیرہ تو وہ سب سے پہلے کس چیز کو محفوظ رکھنا چاہے گا؟ اپنا گھر، مال، یا پھر اپنی جان؟ 
وہ سب سے پہلے اپنی جان کو محفوظ رکھنا چاہے گا کیونکہ اگر وہ زندہ رہا تو ہی اپنی چیزوں کی بھی حفاظت کرسکے گا۔
بلکل اسی طرح ایک عورت کو بھی کسی غیر، (نا محرم ) سے اپنے پردے کی حفاظت ایسے ہی کرنی چاہیے، جیسے کہ ان حادثے میں متاثرین اپنی جان کی حفاظت کرتے ہیں۔ کیونکہ جس طرح وہ سیلاب ان کا سب کچھ بہا کر لے جاتا ہے نا، اسی طرح اگر کوئی عورت کسی غیر، یا نا محرم پہ ضرورت سے زیادہ بھروسہ کرنے لگے تو وہ بھی اس سیلاب کی طرح اس کا سب کچھ بہا لے جائے گا۔ وہاں تو بات صرف جان کی ہوتی ہے۔ مگر یہاں تو پھر بات عزت و عصمت اور جان دونوں کی آجاتی ہے جس پہ کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا۔
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نا محرم خواتین کو چھونے پر بھی شدید وعید سنائی ہے، (اور ہاتھ ملانے میں چھونا ہی نہیں، غیر محرم کا ہاتھ پکڑنا بھی پایا جاتا ہے۔) 
جیسا کہ طبرانی میں حضرت معقل بن یسار رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : 
’’ اپنے سر کو لوہے کے کنگن سے زخمی کرنا بہتر ہے اس بات سے کہ وہ نا محرم خاتون کو چھوئے۔ ‘‘ (صحيح الجامع 5045)
 اس دنیاوی زندگی میں نامحرم کی محبت میں مبتلا ہوکر خود کو دھوکہ نہ دیں۔ 
اگر آپ اللہ کی رضا میں راضی رہیں گے تو وہ زندگی کے اس سفر میں آپ کو آپ کے محرم کی محبت عطا فرمائے گا۔ 


                   ***********

   16
8 Comments

Asha Manhas

08-Sep-2022 03:12 PM

Super 👍🏻👍🏻

Reply

Sona shayari

06-Sep-2022 10:01 PM

ماشاءاللہ ماشاءاللہ❤️❤️

Reply

Arshi khan

06-Sep-2022 09:38 PM

بہت زبردست

Reply